اسلام آباد نومبر 27 (ٹی این ایس): جاپان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان دنیا کے سرفہرست10ممالک میں شامل ہے جہاں سے ہنرمند افراد بھرتی کیے جائیں گے. پاکستان میں جاپانی سفیر کونی نوری متسودا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کیلئے جلد ویزہ جاری کیے جائیں گے، جس کے لیے جاپانی زبان سیکھنا لازمی ہوگا‘تفصیلات کے مطابق،جاپان نے بڑی تعداد میں ہنر مند پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے جنہیں وہ ورکنگ ویزا فراہم کرے گا.
جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا نے اس بات کا اعلان اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کیا جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم ہنرمند پاکستانی افراد کو ویزہ دینے جارہے ہیں اور ہمارا بڑی تعداد میں پاکستان سے ہنرمند افراد بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی آبادی میں ہرگزرتے دن کے ساتھ کمی واقع ہورہی ہے ہم ایک ماہ کے اندر حکومت پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے جس سے پاکستان کے ہنرمند افراد کو غیر معینہ مدت کے لیے جاپان کا ویزہ مل سکے گا.
جاپانی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان ان دس سرفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں سے ہنرمند افراد بھرتی کیے جائیں گے. جاپان نے دنیا بھر کے شہریوں کے لیے ساڑھے 3 لاکھ آسامیاں پیدا کردی ہیں‘ ٹاپ 10 ترجیحی ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا. جاپان نے معمر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے اور نوجوان افرادی قوت کی شدید کمی کے باعث عالمی ممالک کے شہریوں کے لئے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جاپان میں غیر ملکیوں کو ساڑھے تین لاکھ نوکریاں ملیں گی.
جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان کو توقع ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاپان آکر کام کرے گی اور رہائش اختیار کرے گی. انہوں نے بتایا کہ ایسا ممالک کے شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جو جاپان آنے کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ترجیحی ممالک کے فہرست میں رکھنے کا مقصد دونوں ممالک میں اچھے تعلقات ہیں. جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ جاپان کو توقع ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاپان آکر کام کرے گی اور رہائش اختیار کرے گی‘انہوں نے بتایا کہ ایسا ممالک کے شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جو جاپان آنے کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں‘انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ترجیحی ممالک کے فہرست میں شامل کرلیا گیا.