ضمنی انتخابات،مریم نواز کا اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری

 
0
151

اسلام آباد 02 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا ۔شیڈول کے مطابق مریم نواز شریف آج سے ضمنی انتخابات کی مہم شروع کریں گی ۔مریم نواز شریف آئندہ تین روز اجتماعات سے خطاب کریں گی،آج شام حلقہ پی پی 167، اتوار بازار گرین ٹاؤن میں خطاب کریں گی ،کل 3 جولائی کو حلقہ پی پی 158، دھرم پورہ میں ورکرز سے خطاب کریں گی جبکہ 4 جولائی کو حلقہ پی پی 170، باگڑیاں چوک میں ورکرز سے خطاب کریں گی۔