تھانہ دھمیال کے علاقہ میں کار چھین کر فرار ہوتے ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

 
0
168

راولپنڈی 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): تھانہ دھمیال کے علاقہ میں کار چھین کر فرار ہوتے ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار، اسلحہ برآمد ملزمان کے زیر استعمال چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، ہلاک ڈاکو کی شناخت نقیب اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں شوکت، ہاشم اور کامران شامل ہیں، دھمیال پولیس نے کار سنیچنگ کی اطلاع پر مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، ملزم نقیب رابری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا،ایس ایچ او واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کے ایک فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل دھمیال کے علاقے میں کیش وین سے ڈکیتی کے دوران بھی فائرنگ کر کے وین کے ڈرائیور نثار کو قتل کر دیا تھا، ملزمان کیش وین سے 83 لاکھ روپے بھی چھین کر فرار ہوئے تھے، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ایس پی صدر اور دھمیال پولیس کو شاباش شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری