ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ میر غلام قادر تالپورنے ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹوکے ہمراہ دوران برسات سرجانی اور مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

 
0
159

کراچی 04 جولائی 2022 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ میر غلام قادر تالپورنے ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹوکے ہمراہ دوران برسات سرجانی اور مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیاڈپٹی کمشنر نے دوران برسات عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا خصوصا ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس پر پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی سینٹرز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے میونسپل کمشنر نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی میں ایمرجنسی نافذ کرکے افسران و عملے کی چھٹیاں معطل کردی گئی ہیں رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ تمام ضروری سازوسامان چوبیس گھنٹے فعال رکھے جارہے ہیں ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعہ سڑکوں اور شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر،ڈائریکٹر ایم اینڈ ڈی،ایکسین بی اینڈ آر اور محکمہ پارکس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے