یوسین بولٹ اپنے کیرئیر کی آخری سو میٹر ریس ہار گئے

 
0
535

لندن اگست 6(ٹی این ایس) :اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں دنیا کا تیز ترین انسان اپنا آخری مقابلہ ہار گیا،فاتح کھلاڑی نے یوسین بولٹ کو جھک کر خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میںیوسین بولٹ کو کیریئر کے آخری ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا،سو میٹر ریس کا بادشاہ کیریئر کے آخری ایونٹ میں شکست سے دو چار ہو گیا۔ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کوامریکی اتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے شکست دے دی،فاتح کھلاڑی نے یوسین بولٹ کو جھک کر خراج تحسین پیش کی۔ برطانیہ میں ہونے والی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے میں جمیکا کے یوسین بولٹ کی کیریئر کے آخری ایونٹ کو یادگار بنانے کی خواہش حسرت میں بدل گئی۔ امریکی اتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے مقررہ فاصلہ 9 اعشاریہ نو دو سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح کھلاڑی نے جھک کر یوسین بولٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ امریکا کے ہی کرسچیئن کولمین نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی۔