کینیڈین پاکستانیوں نے پرویز الہٰی کو سیلاب فنڈ میں چیک دیا

 
0
124

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی سے کینیڈین نژاد پاکستانی شخصیت عامر خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقم کا چیک دیا ہے۔

ملاقات کے دوران عامر خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

کینیڈین اوورسیز پاکستانیوں نے فلڈ ریلیف کے لیے وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور ریلیف ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرینِ سیلاب کو بروقت ریسکیو کیا اور ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کی کال پر اوورسیز پاکستانیوں نے متاثرینِ سیلاب کے لیے دل کھول کر عطیات دیے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی توانا آواز ہیں۔