پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی،ہاشم ڈوگر

 
0
343

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرنے کہا ہے کہ اگر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی۔
غیر ملکی ویب سائٹ کو دیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پنجاب حکومت لانگ مارچ میں حصہ لینے والوں کو سہولیات فراہم کرے گی؟ جس پران کا کہنا تھا کہ سہولیات نہیں دی جائیں گی، ہم سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے۔ حکومت کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔