ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم پا رٹنرز کی کا روباری نمو میں مدد کرنے اور تیزی لانے کیلٸے ہواوے کلا ٶڈ کے زیر اہتمام شارٹ لسٹڈ سٹارٹ اپس کیلٸے پنچنگ ڈ ے کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام

 
0
166

ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم پا رٹنرز کی کا روباری نمو میں مدد کرنے اور تیزی لانے کیلٸے ہواوے کلا ٶڈ کے زیر اہتمام شارٹ لسٹڈ سٹارٹ اپس کیلٸے پنچنگ ڈ ے کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کے دوران پا کستان بھر سے 16 مختلف سٹارٹ اپس نے اپنے کا روباری آ ٸیڈیاز پیش کٸے۔پروگرام عالمی سپو رٹ پروگرام ہے جسے ہواوے کلا ٶڈ نے گلوبل سٹارٹ اپس کیلٸے شروع کیا ہے ۔پروگرام میں شامل ہو نے والوں کو سٹارٹ اپس تک مفت کلا ٶڈ وساٸل ، پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت ، جی ٹی ایم سپو رٹ ،رہنماہی اور مارکیٹنگ کے فواٸد حاصل ہو نگے۔ہواوے نے این آ ٸی سی ایس ، اگناٸٹ اور ان کے پارٹنرز کیساتھ مل کر پروگرام شروع کیا ۔پارٹنرز کو ڈیجیٹل پا کستان کو فعال کرنے کی امید ہے اسی مقصد کیلٸے باہمی اشتراک سے کلا ٶڈ ٹیکنالوجی کا نفاذ کیا جا ٸے گا۔سرکاری اور پراٸیویٹ سیکٹر سے اعلی نامور شخصیات پر مشتمل پینل منتخب کیا گیا ۔ہر سٹارٹ اپ پچنگ کیلٸے سات منٹ،اور سوال وجواب کیلٸے پا نچ منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔سٹارٹ اپ کی ترقی کو تیز کرنے کے ارادے کیساتھ ہواوے نے ماہرین پر مشتمل ایک سٹارٹ اپ ایڈواٸزری کمیٹی قاٸم کی جس میں قانونی مشیر ،سی ڈی او ،سی ٹی او ،کارپو ریٹ مارکیٹنگ ،صنعتی ماہرین ،ہواوے کے سینٸر ایگزیکٹو، سٹارٹ اپس کے بانی ،وینچر کیپیٹل فرم اور سرکاری اہلکار شامل ہیں۔اس موقع پر چیف کمرشل آ فیسر سافٹ ویٸر ایکسپو رٹ بورڈ ذیشان خٹک نے کہا کہ اس انٹر ایکٹو سیشن کا حصہ بننے پر فخر ہے اس طر ح کی تقریبات ،انٹر سنیو رشپ اور جدت کو فروغ دینے کا باعث بنیں گے۔ اس طر ح کے ایو نٹس آ ٸی سی ٹی ایکو سسٹم میں نٸے اور ممکنہ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزاٸی کرتے ہیں۔ ہواوے کے پاس 188000 سے زاٸد ملازمین ہیں جو 170 سے زاٸد ممالک اور خطو ں میں کام کرتے ہیں۔