میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی

 
0
202

میانمارکی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول رہنما آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں،معزول رہنما کی جیل کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔

آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔