ایم کیو ایم کا ہنگامی اجلاس کل طلب،بڑے فیصلے کا امکان

 
0
346

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام سینیٹرز، وزرا ، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی کو کل کراچی میں ہنگامی طور پر پہنچنے کی ہدایت جاری کردی۔
تمام اراکین قومی و سینیٹ و صوبائی اسمبلی فوری طور پر اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے بروز اتوار کراچی پہنچ جائیں ،ایم کیو ایم کی جانب سے اتوار کو اہم ترین ہنگامی اجلاس متوقع ہے ،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے اتوار کو اجلاس با ہمی مشاورت طلب کیا ہے کیو نکہ اب تک حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے۔
لہذا اب وقت تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے حکومت کو تمام گزارشات کی گئی ہے لیکن ان عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم سے کیے گئے معاہدے میں چند ایسے مطالبات جن کو صرف 15 منٹ میں بھی حل کیاجا سکتا ہے لیکن ان کو لٹکایا جارہا ہے طول دیا جا رہا ہے جس پر ایم کیوایم کی قیادت کی جانب سے بڑے فیصلے کا امکان ظا ہر کیا جا رہا ہے۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اجلاس ایم کیوایم نے اس دن طلب کیا جس دن ضمنی الیکشن ہے اسی دن اجلاس اور اہم فیصلے کئے جا نے کا امکان ہے ،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اگر ایم کیوایم کی جانب سے برا فیصلہ آنے کی صورت ملکی سیا ست میں ڈراما ئی تبدیلی آنے کا امکان بھی ظا ہر کیا جا رہا ہے ۔