وفاقی حکومت کاخیبر پختونخواہ کی درخواست پرتحریک لیبک پاکستان کے جلوس کی سکیورٹی کیلئے فرنٹیر کورتعینات کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت نے 16 اکتوبر کیلئے ہزارہ،حویلیاں /ایبٹ آباد کیلئے فوج اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔فرنٹیر کور کی تعیناتی 16 اکتوبر کیلئے ہری پور،حویلیاں/ایبٹ آباد میں بطورکوئیک ریسپانس فورس کی گئی ہے۔ ٹی ایل پی کا جلوس16اکتوبر کو ہری پور سے ایبٹ آباد تک ہوگا،جلوس کی قیادت ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کریں گے۔