ضمنی انتخابات ،پی ٹی آئی کا پولنگ کے آغاز سے نتائج کی حتمی وصولی تک بھرپور نگرانی کا فیصل

 
0
116

ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 11حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف کا پولنگ کے آغاز سے نتائج کی حتمی وصولی تک کے تمام عمل کی بھرپور نگرانی کا فیصلہ، مرکزی سیکرٹیریٹ میں باضابطہ طور پر مرکزی الیکشن کنٹرول سنٹر مرکزی الیکشن سیل، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور تنظیمی ذمہ داران کے مابین کمیونیکیشن کا مربوط نظام تیار کر لیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت کلیدی رہنما مرکزی الیکشن کنٹرول سنٹر کے ذریعے حلقے اور پولنگ سٹیشنز کی سطح پر جاری پولنگ کے عمل پر نگاہ رکھیں گے، مرکزی کنٹرول سنٹر فیلڈ میں موجود ٹیموں سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال معلوم کرکے قائدین کو آگاہ کرتا رہے گا، میڈیا و سماجی میڈیا سے معلومات کے بروقت تبادلے اور صورتحال پر بریفنگ کیلئے فواد چودھری، فرخ حبیب، علی حیدر زیدی اور علی محمد خان سمیت دیگر قائدین دستیاب رہیں گے
دھاندلی یا انتخابی بے ضابطگی کی کسی بھی قسم کی اطلاع یا شکایت پر فوری ردِعمل کے ساتھ بھرپور کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، پولنگ سٹیشنز پر تعینات عملے، مخالف امیدوار اور دیگر کی حرکات و سکنات پر کڑی نگاہ رکھنے والی خصوصی ٹیمیں مرکزی کنٹرول سنٹر کو زمینی صورتحال سے مسلسل باخبر رکھیں گی ،خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ایجنٹس کے علاوہ تحریک انصاف شعب خواتین کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئیں
تربیت یافتہ پولنگ ایجنٹس کو بروقت پولنگ کے آغاز سے نتائج کی حتمی وصولی تک کے ہر مرحلے پر بھرپور چوکس رہنے کی ہدایات دے دی گئیں ،امپورٹڈ حکومت کو کسی طور ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا موقع دیا جائے گا نہ ہی عوامی مینڈیٹ کی چوری کی کوشش گوارا کی جائے گی، مرکزی کنٹرول سنٹر انتخابی عمل کے آغاز سے قبل سے نتائج کے حتمی اعلان تک فعال رہے گا۔