الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا

 
0
78

الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے قانونی ونگ نے توشہ خانہ نا اہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان کو انتخابات کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کرم ایجنسی کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے توشہ خانہ نااہلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق قانونی رائے مانگی تھی۔
قانونی ونگ نے جواب دیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے، عمران خان اس فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز آئینی و قانونی ٹیم سے رائے طلب کی تھی۔