ایون فیلڈ ریفرنس ،مریم نواز، صفدر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

 
0
211

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلی فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں بلا جواز قرار دیدی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،41صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا بلا جواز تھی۔ نیب اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ لہذا احتساب عدالت کا 6 جولائی 2018 کا فیصلہ کالعدم اور اپیلیں منظور کی جاتی ہیں۔ تحریری فیصلے کے مطابق نیب اس کیس میں بار ثبوت ملزمان پر منتقل ہی نہیں کرسکا۔تفتیش میں نیب کا کردار بھی مایوس کن رہا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے کیس نیب کو بھیجا اور خود بھی تفیش کرنے کا کہا تھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر 2022 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔