سی ڈی اے، اسپیشل مجسٹریٹ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن

 
0
82

سلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن)چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر )عثمان یونس نے غیر قانونی سوسائیٹرز کی شکایات پر کاروائی کا حکم دیدیا ، چئیرمین کی ہدایت کے بعد ممبر اسٹیٹ افنان عالم نے پلاننگ ونگ سے مہیا کردہ غیر قانونی سوسائیٹرز کی تفصیلات پر کاروائی کرنے کے لیے کیسز اسپیشل مجسٹریٹ کو بھجوا دئیے اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے اسلام آباد کے زون 3اور 4 کی 87 ہاؤسنگ سوسائیٹرز کو نوٹسز جاری کردئیے ،، نوٹسز ایم ایل آر 63 اور 82 ، لینڈ سکیپ آرڈیننس 1966 اور انوائرمنٹل پروٹیکشن 2008 کے تحت جاری کیے گئے ، نوٹسز میں ہاؤسنگ سوسائیٹرز کو خلاف قانون تعمیراتی کام کرنے پر 9 نومبر کو طلب کیا گیا ہے -جن سوسائیٹرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں علی ٹائون ،گرین میڈون،الریان سٹی،رائل سٹی ،کیانی ٹائون،نیو یونیورسٹی ٹائون،گلبرگ ٹائون،گرین ویلی،عبد اللہ گارڈنز،قرتبال ٹائون،گالف ریزینشیائ،ظہور ٹائون،الہدا ٹائون،گکھڑ ٹائون،آئیڈیل ریزیڈنشیا سمیت87سوسائٹیز شامل ہیں۔