عمران خان نےاعتراف کر لیا کہ وہ مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

 
0
135

وفاقی ‎وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران خان نے اعتراف کر لیا کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی ‎وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک طرف ادب، دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2000 لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے، ‎عمران خان نے اعتراف کر لیا کہ وہ ملک میں خون خرابے سے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎فارن فنڈڈ فتنے، بندوق سے انقلاب لانے کے ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہے ہیں، ‎ذلت و رسوائی فارن فنڈڈ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے، ذلت اب صرف فارن فنڈڈ فتنے کی ہو گی۔

وفاقی ‎وزیرِ اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر دی۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان فوج کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔