عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

 
0
115

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری کی عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تحریری دلائل طلب کر لیئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی شہری کی درخواست پر سماعت کی ، پٹشنر کی جانب سے بیرسٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے ،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں جنہیں جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اعتراضات سے متعلق تحریری دلائل اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جمع کروا دیں ۔