راولپنڈی میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے ،پی ٹی آئی کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کردیں

 
0
130

پاکستان تحریک انصاف نے آئی جے پی روڈ پر احتجاج شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق احتجاج صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں جاری ہے ۔مظاہرین نے ٹائر جلا کے آئی جے پی سے اسلام آباد جانے والی سڑک بلاک کر دی ۔

اس موقع پر مظاہرین عمران خاں کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان بھی احتجاج میں شریک ہیں ۔مظاہرین نے اقبال پارک کے باہر مری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔