وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

 
0
143

پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال
لاہور میں بلیو لائن انڈر گراؤنڈپراجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت
پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان بلیولائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے حوالے سے اصولی اتفاق
بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کے خواہاں ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا بلیو لائن انڈر گراؤنڈ پراجیکٹ کے لئے تعاون کی یقین دہانی

قصور سے بہاولنگر تک ستلج کوریڈور پراجیکٹ کے حوالے سے بھی گفتگو
ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کا ایک اہم پارٹنر ہے۔چودھری پرویز الٰہی
میں نے اپنے سابق دور میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے انڈر گراؤنڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا۔چودھری پرویز الٰہی
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرے منصوبے کو سیاسی تعصب کی نذ رکردیا۔ چودھری پرویز الٰہی
میٹروبس سروس شروع کر کے لاہور شہر کا حسن تباہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی
مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت نے ذاتی مفادات کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے منصوبے بنائے۔چودھری پرویزالٰہی
لاہو رکو انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی پہلے بھی ضرورت تھی او راب زیادہ ضرورت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی
ہمیں خوشی ہوگی کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک بلیو لائن انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے۔ چودھری پرویزالٰہی
ہماری حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بلیو لائن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چودھری پرویزالٰہی
یہ منصوبہ لاہور کیلئے ایک سنگ میل ہوگا۔چودھری پرویزالٰہی
تھل کینال پراجیکٹ مکمل کرنے کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی
پنجاب حکومت اس پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ چودھری پرویزالٰہی
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کو سراہتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی
ہماری حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی وآبادی کاری کے لئے 12ارب روپے کا پیکیج دیاہے۔ چودھری پرویزالٰہی
وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک پائی تک نہیں دی۔ چودھری پرویزالٰہی
ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی
قصورسے بہاولنگر تک کوریڈور کی تعمیر کے منصوبے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کاخیر مقدم کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی