پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار،رہائی کا حکم

 
0
172

سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئےان کی رہائی کو حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔

عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی کراچی نے ملزمان کودسمبر 2021 میں دو دو بار عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل تھے۔

یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔