حکومت نے اوگرا کی طرز پر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ایک اور اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسے پیٹرولیم اپ سٹریم اتھارٹی کا نام دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ایک اور اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہےجس کا بل تیار کیا جاچکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے قانون سازی کی جائےگی، اس اتھارٹی کو پیٹرولیم اپ اسٹریم اتھارٹی کا نام دیا جائے گا۔
یہ اتھارٹی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی نہ صرف رجسٹریشن کرے گی بلکہ یہ اتھارٹی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں دریافت کےبارے میں سالانہ آڈٹ بھی پیش کرے گی۔
ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ اس تھارٹی کا کام آئل سیکٹر کے بارے میں حکومت کو پالیسی ڈائریکٹو بھی دینا ہے۔علاوہ ازیں ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کے ساتھ گیس کی پیداواری قیمت کا تعین کرنا، آئل اینڈ گیس کے کنوؤں کا ٹیکینکل آڈٹ کرنا ، لائنس جاری کرنا اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں کام کرنے والی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنا بھی شامل ہے۔













