انفورسمنٹ سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 3 ٹرک سامان ضبط 43 اراضی واگزار

 
0
130

وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کیپٹن( ریٹائرڈ)محمد عثمان یونس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ نے سٹاف کو آج کیے جانے والی انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائی بارے احکامات صادرکیے جس کی روشنی میں آج اسلام آباد کے کء سیکٹرو اور دہی علاقوں میں کاروائیاں کر کے تعمیرات کو گرانے کے ساتھ ساتھ 3 ٹرک سامان ضبط کر کے 43 کنال سرکاری زمیں قبضہ مافیہ سے واگزار کر لی گئ۔تفصیلات کے مطابق اپریشن کاآغاز نیلورہائٹس نزد فارش ٹاون کے پاس غیر قانونی 4 کمرے اور ایک مویشی باڑے کو گرا کر 3 کنال سرکاری زمین واگزار کی گء اسی ایریا میں نفیس میڈیکل سنٹر جس نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی پارکنگ اور بیریئر لگا رکھے تھے انفورسمنٹ سٹاف نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ اوربیریِئر کو گرا کر 40کنال زمین قبضہ مافیہ کے چنگل سے واگزار کرادی۔ اسی طرح شاہ اللہ دتہ کے پاس مارگلہ روڈ کی تعمیر کا کام مقامی لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے تعطل کا شکارتھا جسے انفورسمنٹ سٹاف اور لینڈ افسران کے مشترکہ کاوشوں سے کام کو جاری کرایا۔ اسی طرح بری امام کے ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے کء تعمیرات گرا دی گئ۔سیکٹرG-11 گلی نمبر 109 میں کروائی کرتے ہوئے پرندوں کے لیے بنائے گئے پنجرے ہٹا کر گلی کو کھول دیا گیا سیکٹر D-12 میں سرکاری زمیں پر ہیوی مشینری کے ساتھ پانی کا بور کیاجا رہا تھا جسے انفورسمنٹ سٹاف نے نکام بنا دیا