نئے عسکری سربراہوں کی پیشہ وارانہ قابلیت افواج پاکستان کیلئے قابل فخر اثاثہ ہے،قبلہ ایاز

 
0
123

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے لیفٹیننٹ جنرل سید حافظ عاصم منیر کی بطور چیف آف دی آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی کو انتہائی قابل تحسین اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور پاکستان مزید ترقی واستحکام کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے عسکری سربراہوں کی پیشہ وارانہ قابلیت افواج پاکستان کے لیے قابل فخر اثاثہ ہے۔ ان شا اللہ نئے عسکری سربراہان کی قیادت میں مسلح افواج تقویت کے نئے سنگ میل عبور کریں گی۔ قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔