پی ٹی آئی لانگ مارچ ؛فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

 
0
90

ی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور جلسے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے اہم مرکزی مقام فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے
جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کیلئے ایکسپریس وے پر فیض آباد کے مقام کینٹنر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق مری روڈ بھی فیض آباد کے مقام سے رکاوٹیں لگا کربند کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹرپراسلام آباد پولیس کے آفیشل ہینڈل پر بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی تیاریوں کے پیش نظر کنٹینرلگا کر روڈ بند کیے جانے کے باعث براستہ فیض آباد اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے مسدودہیں۔
پولیس نے شہریوں سے متبادل راستے اختیار کرنے کی گزارش کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں 15 پرکال کرنے کا کہا ہے۔
شہری اسٹیڈیم روڈ، کری روڈ اورکمرشل مارکیٹ روڈ کو متبادل کے طور پراستعمال کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی ہی جانب سے کی جانے والی ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شہرمیں آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کہیں بھی راستے کنٹینرز لگا کر بند نہیں کیے گئے اور تمام تقریبات اور سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔