آزادی تحریک کی کامیابی کیلئے ہر قربانی قبول ہے،وزیر اعلیٰ

 
0
105

گلگت(آئی پی ایس)چیئرمین عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے نکلنے والی تاریخی گلگت بلتستان ریلی میں بھرپور جوش و جزبے کے ساتھ شرکت پر صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صوبائی صدر وزیراعلی خالد خورشید نے چیئرمین عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے نکلنے والی تاریخی گلگت بلتستان ریلی میں بھرپور جوش و جزبے کے ساتھ شرکت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرنے پر عوام و پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان عوام نے ایک بار پھر چیئرمین عمران خان اور ان کے حقیقی آزادی کے بیانیے پر اپنے بھرپور اعتماد و تائید کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا ہے کہ تاریخی گلگت بلتستان ریلی کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تمام پارٹی رہنماء، کارکنان، یوتھ، آئی ایس ایف اور سوشل میڈیا کے ممبران کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیراعلی نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان بھی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور چیئرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔