عمران نیازی کی منفی سیاست کو قوم نے مسترد کردیا ہے،حافظ حفیظ الرحمن

 
0
149

گلگت(آئی پی ایس)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت خدادا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی حقیقی نفاذ میں عمران نیازی کی سازشی اور فارن فنڈنگ فتنہ سیاست بڑی رکاوٹ ثابت ہوچکی ہے۔

عمران نیازی سیاسی جماعت کی آڑ میں آئین و قانون اور جمہوری اقدار کو مسخ کرنے کے درپے ہیں اداروں کے تعاون سے سیاست کرنے والوں کو اداروں کا نیوٹرل ہونا برداشت نہیں ہورہا ہے۔ذاتی مفادات اور فارن فنڈز بھیجنے والوں کو خوش کرنے کیلئے الزامات لگانا اور ان الزامات سے یوٹرن لینا عمرانی سیاست کا وطیرہ رہا ہے۔زاتی سیاسی مفادات اور اپنی چار سالہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلیوں بدترین کرپشن اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کو چھپانے کیلئے جھوٹے اور جزباتی بیانئے کا سیاسی جوا کھیلا جھوٹ بے نقاب ہوئے اور عوام کے عدم دلچسپی سے سیاسی جوا ہار گئے۔لانگ مارچ کو لاہور اور جی ٹی روڈ کے عوام نے مسترد کیا اور راولپنڈی عوامی اجتماع کو پورے پاکستان کے عوام نے مسترد کیا۔ نہ سلیکشن ملی اور نہ ہی الیکشن ملا,مایوسی،ناکامی اور خفت مٹانے کیلئے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کی مشاورت کا نیا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے۔پاکستان کے عوام کو عمران احمد نیازی کی سازشی سیاست اور جھوٹے بیانیوں کی حقیقت کی سمجھ آچکی ہے۔عمران نیازی نے جتنی سازشیں کیں جتنے الزامات لگائے سب سے یوٹرن لے چکے ہیں۔دن کی روشنی میں الزامات لگاکر رات کو پاؤں پڑنے کی سیاست اب کھل کر قوم کے سامنیآچکی ہے۔

عمران نیازی نے ہے در پے سیاسی ناکامیوں کے بعد تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا نیا شوشہ چھوڑا ہے۔جلد اس نئے سیاسی شوشے سے بھی ہوا نکلے گی اور قوم ایک اور یوٹرن دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا جلد الیکشن مطالبہ بھی بینقاب ہونے والا ہے۔ چار سالوں کے جعلی اقتدار کے معاشی تنزلی نااہلی اور برترین کرپشن کے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔قوم دیکھے گی کہ کس طرح نیا پاکستان کے جھوٹے بیانیے کے نیچے کیسے بدترین کرپشن کی گئی اور قوم کے وسائل لوٹ لئے گئے۔واضح ہوچکا ہے کہ عمران نیازی اپنی بدترین کرپشن کو سامنے آنے سے پہلے جلد الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔تاکہ ایک دفعہ پھر قوم کے آنکھوں کے سامنے دھول جھونکی جاسکے۔بدترین کرپشن کے کیسز سامنے آنے کے بعد جلد الیکشن کا مطالبہ بھی دم توڑ جائیگا۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے سے مصداق گلگت بلتستان میں عمران نیازی کے نام نہاد چیلوں نے توشہ خانہ واردات کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عمران نیازی کے ٹانگ مارچ میں شرکت کے بہانے آٹا سمگلنگ کے بعد لکڑی سمگلنگ کے مکروہ روایات بھی بھی قائم کئے۔سلیکٹڈ صوبائی حکومت نے اپنے ہر عمل میں کاروباری ترجیحات کو آگے رکھا۔ اور ہر آنے والے ہفتہ اور مہینے میں ان کے کالے کرتوت کھل کر قوم کے سامنے آرہے ہیں۔لانگ مارچ کے نام پر راولپنڈی میں گلگت بلتستان حکومت کی گاڑیوں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا۔ اور گلگت بلتستان کے عوام کے کروڑوں روپے عمران نیازی کیذاتی مفادات کی سازشی سیاست کے بھینٹ چڑھائے گئے ہیں۔قوم کے وسائل کا اس طرح ضیاع قوم معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران نیازی کے چار سالہ جعلی اقتدار کا گند صاف کرنے میں مصروف ہے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا گیا ہے۔ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر ایک دفعہ پھر کھڑا کرنے کیلئے رات دن مصروف عمل ہیں۔بہترین سفارتکاری کے زریعے ناراض دوست ممالک کو راضی کرلیا گیا ہے۔بہت جلد پاکستان کے دوست ممالک اور مالیاتی ادارے پاکستان میں بھرپور انویسمنٹ کرنے جارہے ہیں۔

جس سے ملکی معیشت کو نہ صرف بہتر سہارا ملے گا بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری میں بھی کمی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کی معیشت کی بہتری اور مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی عمران نیازی کی سازشی سیاست کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔یہی وجہ ہے کہ عمران نیازی ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرکے اپنی جھوٹی سیاست کو دوام بخشنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عمران نیازی کی اسی منفی سیاست کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے عمران نیازی کی فنی سیاست کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑیوں اور سرکاری وسائل کا جمعہ بازار لگا دیا گیا۔قوم کے کروڑوں روپے ہوا میں اڑا دیئے گئے۔گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی دوائی ہے نہ بجلی اور پانی دستیاب ہے,نام نہاد حکمرانوں کی شاہی اخراجات عوام کے مسائل میں نمک پاشی کے مترادف ہے۔