اسمبلیاں تحلیل یا استعفیٰ؟ کپتان حکومت کو پھر بڑا سرپرائز دینے کو تیار

 
0
195

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا اسمبلیوں سے مستعفی ہوا جائے۔ تحریک انصاف نے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مشاورت کا دائرہ کار وسیع کر دیا جس میں وزرا اعلی پارلیمانی پارٹی سمیت قانونی ماہرین کو بھی شامل کر لیا۔

قانون ماہرین آئینی طریقہ کار پر پارٹی چیئرمین کو رائے دیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پارٹی چیئرمین اسمبلیاں تحلیل کرنے یا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی اعلان کریں گے۔
عمران خان پرہجوم پریس کانفرنس یا عوامی اجتماع سے خطاب میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔
عمران خان کا موجودہ ملکی غیر فعال نظام سے باہر نکلنے کا اعلان 16 دسمبر کو متوقع ہے۔