مفاہمت کا بادشاہ سرگرم،وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ٹاسک دیدیا

 
0
130

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادیوں اور پارٹی رہنماوں کا اجلاس بلالیاہے ۔سابق صدر آصف زرداری کو بھی پنجاب کے حوالے سے بڑا ٹاسک دیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا آج لاہور پہنچے کا امکان ہے۔اعلی قیادت نے پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

اعلی قیادت نے پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام ایم پی ایز کو لاہور پہنچے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ دونوں رہنماوں میں عمران خان کی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔