موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں اسکول کھل گئے

 
0
117

موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔

لاہور میں شدید سردی کے باوجود تعلیمی اداروں میں آج طلباء بڑی تعداد میں تعلیم کے حصول کے لیے پہنچے ہیں۔

گوجرانوالہ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں دھند کے باعث طلباء کی حاضری آج معمول سے کم رہی۔

حکومت کی جانب سے سرد موسم ہونے کے ساتھ ساتھ دھند اور اسموگ کے باعث طلباء و طالبات کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔