کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ

 
0
104

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام پر فائرنگ ہوئی ہے۔

 کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔ فائرنگ سے پاکستانی سفارتی عملے میں شامل ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عملے کے سیکیورٹی گارڈ کے سینے پر تین گولیاں لگی ہیں انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ناظم الامور ودیگر حکام کو وقتی طور پر واپس بلایا جارہا ہے۔