نیاٹیل اور ہو اوے کی شراکت داری کو 10سال مکمل ہو گئے

 
0
151

نیاٹیل اور ہو اوے کی شراکت داری کو 10سا ل مکمل ہو گئے ۔دونوں کمپنیوں کے دہائی پر مشتمل کا میاب سفر کی خوشی میں میں اسلام آباد کے نجی ہو ٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے منیجنگ ڈائریکٹر ہو اوے ای بی جی گاو ویجی نے کہا کہ گذشتہ دہائی کے دوران دونوں کمپنیوں نے ایک خاندان کی طر ح کام کیا ۔انہوں نے اس موقع کی مناسبت سے خصوصی طور پر بنائے گئے ایک یادگاری سکے کا اعلان کیا جو مہمانوں کو پیش کیا جائے گا

 

۔سی ٹی اونیاٹیل عقیل خورشید نے تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہو اوے اور نیاٹیل نے مل کر بہت سارے عظیم کام کیے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں، ان 10 سالوں میں ہم نے ہواوے کیساتھ رشتے کو مضبو ط بنا یا ہے ۔ سی ای او نیاٹیل وہاج سراج نے اپنی تقرتر میں ایک دہا ئی مکمل ہو نے کی خوشی میں تقریب منعقد کر نے پر ہواوے کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے سی اواو نیاٹیل سعد سلیم نے کہا کہ نیاٹیل نے 2012 میں ہوا وے کیساتھ کاروبار شروع کیا، چینی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کر نے کا فیصلہ بہترین تھا۔ نیاٹیل کی بنیاد معیار، خدمت کرنے کے اصولوں پر رکھی گئی تھی اور یہی ہواوے کی اقدار ہیں۔ دونوں کمپنیاں مل کر اپنے صارفین کے لیے مزید محفوظ،مستحکم نیٹ ورکس دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ہوا وے حقیقی معنوں میں نئی ایجادات پر یقین رکھتا ہے اسی لئے ہر کوئی ہوا وے خرید نا چاہتا ہے ۔تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ای بی جی پین فینگ،سی ای او کلاؤڈ شہزاد رشید،ڈائریکٹر آئی ایس پی فاران ہمایوں،بورڈ ممبر راشد علی خان، بورڈ ممبر جہانگیر خان نے بھی شرکت کی ۔آخر میں شیلڈز تقسیم کرنے کے بعد نیاٹل اور ہو واے کی انتظامیہ نے سٹریٹجک شراکت داری کیلئے ایک نئے ایم او یو پر بھی دستخط کئے۔