بحریہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹو احمد علی ریاض ولد ملک ریاض کی جانب سے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کو 100کنال ایک مرلہ زمینی حقوق شاملات منتقل کردی۔
سب نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق بحریہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹو احمد علی ریاض ولد ملک ریاض کی جانب سے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کو 100کنال ایک مرلہ زمینی حقوق شاملات کو منتقل کردی۔
دستاویز کے مطابق 25 اگست 2020 کو زمین فرح گوگی کو منتقل کی جبکہ انتقال 29 جولائی 2021 کو تحصیلدار سے منظور ہوا دستاویز کے مطابق یہ زمین موضعہ موہڑہ نور بنی گالہ میں ہے اور اس وقت یہ حقوق فرح گوگی کے نام ہیں ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق شاملاتی زمین کی فیس زیادہ ادا کی گئی تھی جس کی اصل وجہ چھ سو کنال زمین کی مزید منتقلی ہونا تھی جو کہ تاحال نا ہوسکی ،، یاد رہے کہ نیب نے ملک ریاض کو طلب کر رکھا جس میں القادر یونیورسٹی کے بابت کسی قسم کے تحائف کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہے۔