میونسپل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر اور ان کے حامی کونسلرز کی ہنگامہ آرائی اور واک آؤٹ

 
0
263

رحیم یار خان  اگست 8(ٹی این ایس)میونسپل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر اور ان کے حامی کونسلرز کو چیئر مین بلدیہ کی آمد سے قبل ہال میں داخل نہ ہونے دینے اور بلدیہ کے اجلاس کی اطلاع ٹیلی فون کے ذریعے صرف 12 گھنٹے پہلے دینے اور ایجنڈا نہ دینے کے خلاف میونسپل کمیٹی نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور واک آؤٹ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد اشرف اور ان کے حامی کونسلرز جب میونسپل کمیٹی کے اجلاس عام میں شرکت کیلئے مقررہ وقت دوپہر 1:30 پر جب میونسپل کمیٹی ہال پہنچے تو ہال کے تمام دروازے بندتھے جس پر انہیں 15 منٹ تک ہال کے باہر کھڑے رہنا پڑا تاہم اس دوران جب چیئر مین بلدیہ میاں اعجاز عامر اپنے حامی کونسلرز کے ہمراہ آئے تو ہال کے دروازے کھول دیے گئے جس پر محمد اشرف نے اجلاس کے دوران اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسے غیر جمہوری رویہ قرار دیا اور کہا کہ اجلاس عام ہونے کے باوجود انہیں صرف 12 گھنٹے قبل ٹیلی فون کے ذریعے اجلاس کی اطلاع دی گئی جبکہ اجلاس کا ایجنڈا اجلاس شروع ہونے سے صرف چند گھنٹے قبل کیا گیا جو سراسر انتقامی کارروائی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلدیہ اجلاس کے دوران بھی غیر جمہوری رویہ اختیار کرتے ہیں اور اپوزیشن کو نہ اجلاس کے دوران بولنے کی اجازت دی جاتی اور نہ ہی انہیں اپنی قراردادیں وغیرہ جمع کروانے دی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے تمام کونسلرز کے دفتروں میں بلدیہ کا اسٹاف بھی اپنی فرائض سر انجام نہیں دے رہا جس کے باعث ان کے علاقوں میں صفائی نہ ہونے سے غیر معمولی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اجلاس کے دوران نعرہ بازی بھی کی جبکہ اطلاعات کے مطابق حکومتی بنچوں سے تعلق رکھنے والے ایک کونسلر محمد رفیق نے جب نواز شریف کے حق میں عمران خان کے خلاف نعرے لگائے تو اس موقع پر حکومتی بنچوں سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر فوزیہ عباس بھی اسٹیج پر آ گئی اور سخت احتجاج کیا۔اجلاس کے دوران چیئر مین بلدیہ میاں اعجاز عامر وائس چیئر مین عبداللطیف بھٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شوکت مجوکہ کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا۔