ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، طاہر القادری لمبے عرصے کے لئے پاکستان آئے ہیں،شیخ رشید احمد

 
0
390

اسلام آباد اگست8 (ٹی این ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے۔ طاہر القادری لمبے عرصے کے لئے پاکستان آئے ہیں۔ حدیبیہ کیس کھلا تو لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے۔  نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ طاہر القادری اس دفعہ پاکستان میں لمبے عرصے کے لئے قیام کرنے آئیں گے۔ عوامی مسلم لیگ طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ صوبائی حکومت نے ماڈل ٹاؤن میں جوخون کی ہولی کھیلی حکمرانوں کو جواب دینا ہو گا۔ ابھی تو شریف خاندان کے خلاف کھیل شروع ہوا ہے۔ پانامہ کا فیصلہ آیا تو نواز اور اس کی فیملی نا اہل ہوتی ہے جب حدیبیہ کیس کھلا تو لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے ۔ نیب ریفرنس میں یا تو نواز شریف جیل جائے گا یا تو اسحاق ڈار دونوں میں سے ایک کا جیل جانا ہے۔ ان لوگوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ۔ صرف سڑکیں ہی بنائی باقی اداروں کو تباہ کیا۔ حکومت نے کام نہیں کیا بس کمیشن کھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سٹپنی وزیراعظم ہے نواز شریف کو عدالت نے نا اہل قرار دیا پھر بھی وہی حکومتی مشنری چلا رہے ہیں۔ شریف خاندان صرف عوام کو ہی بیوقوف بنا سکتے ہیں ۔ اب ان کا کھیل تمام ہونے جا رہ اہے۔ نواز شریف کے گھر واپسی کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی حکومت کام چھوڑ کر نواز شریف کا پاور شو کامیاب کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جگہ کلثوم نواز کو پارٹی صدر بنایا جائے گا شہباز شریف کو نہیں اور کلثوم نواز کو ہی NA120میں الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن نے الیکشن کے لئے کلثوم نواز کا نام منتخب کر لیا ہے۔ پاکستانی قوم کوغلام بنا رکھا ہے۔ ایک ہی خاندان میں سیاسی کھیل چل رہا ہے۔ میں عمران خان کے ساتھ ہوںNA 120میں بھرپور انتخابی مہم چلے گی اور زبردست الیکشن ہو گا