سابق وزیر اعظم کی ریلی کا ٹریفک پلان جاری

 
0
279

اگست 9(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے،آج سے 11 اگست تک راولپنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ ہیوی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریلی کے دنوں میں 9 اگست سے 11 اگست تک ٹرانسپورٹرز راولپنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ کی بجائے متبادل روٹ کے طور پر موٹروے استعمال کریں گےجبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، ایمبولینسیں اورفائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی متبادل روٹوں سے گزارا جائےگا۔
11اگست کو لاہور آنے والے کالا شاہ کاکو سے سگیاں پل،بابو صابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہر میں داخل ہو سکیں گے۔
پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سفر شروع کرنےسے پہلے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، لاہور ٹریفک پولیس کی 15 اورراولپنڈی ،گوجرانوالہ کی ہیلپ لائن 1915 سے معلومات حاصل کرلیں