ریلی سے خوفزدہ لوگ افواہیں پھیلارہے ہیں، آصف کرمانی

 
0
280

ا گست 9(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ افواہیں وہ لوگ پھیلا رہے ہیں جو نوازشریف کی ریلی سے خوفزدہ ہیں۔عوام کا ہجوم جی ٹی روڈ کی طرف رواں دواں ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ہماری منزل داتا کی نگری ہے،ابھی یہ نہیں بتاسکتانوازشریف کہاں کہاں خطاب کریں گے،معلوم نہیں کارکنوں کا پیار کہاں خطاب کے لئے مجبور کردے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں کہنا تھا کہ نوازشریف کے سفر سے متعلق ٹائم فریم نہیں دے سکتا، پتا نہیں دوپہر کہاں ہو رات کہاں ہو۔