پشاور، نمونیا سے 175 بچے جاں بحق

 
0
86

خیبرپختونخوا حکومت نمونیا کی عام بیماری پر قابو پانے میں بھی ناکام ہوگئی، پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران نمونیا سے 175 بچے جاں بحق ہوچکے۔

رپورٹس کے مطابق نمونیا سے 153 بچے خیبر ٹیچنگ اسپتال، 12 لیڈی ریڈنگ اور 10 بچے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق ہوئے۔

ترجمان کے مطابق صرف خیبر ٹیچنگ اسپتال میں نمونیا سے متاثر چار سو سینتالیس بچوں کو لایا جاچکا ہے، متاثرہ بچوں کا علاج جاری ہے۔