لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے انتقال کرگئے

 
0
137

لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، جہاں ان سے متعلق ڈاکٹرز بھی ناامید ہوگئے تھے۔

ان کے بارے میں پہلے ان کی صاحبزادی نے بتایا تھا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔

دو ہفتے قبل پیلے کو ایک مرتبہ پھر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کروا گیا تھا۔ اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

لیجنڈری فٹبالر سے متعلق 22 دسمبر کو ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔

خیال رہے کہ 82 سالہ پیلے نے 90 میچز میں برازیل کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 77 گول بنائے۔

لیجنڈری فٹبالر 1958، 1962 اور 1970 میں فیفا ورلڈکپ کی فاتح برازیلین ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔