پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا ۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ۔انہوں نے مریم نواز کے نوٹیفکیشن کی کاپی بھی شیئر کی ۔