سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو جواب داخل کرانے کا حکم

 
0
422

عمران خان اپنی  ناجائز بیٹی کو قبول کرنے سے انکاری ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے : درخواست میں موقف

اسلام آباد ، جولائی 24 (ٹی این ایس): سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو جواب داخل کرانے کا حکم جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست سابق چیف جسٹس افتخار

چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر کی گئی۔

افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ عمران خان ایک ناجائز بیٹی کے والد ہیں، اور اس بیٹی کو قبول کرنے سے بھی انکار ہیں، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق کی جانب سے کی گئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد عمران خان اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وضاحت کیلئے عمران خان اور الیکشن کمیشن کے نمائندے کو عدالت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں صرف 2 دن باقی ہیں۔ عمران خان انتخابات کے سلسلے میں بھرپور مہم چلا رہے ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ اس مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے متعدد سرویز میں عمران خان کو فیورٹ بھی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیس کے باعث عمران خان کے سر پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔