منی لانڈرنگ کیسز: وزیراعظم کے صاحبزادے کی عبوری ضمانت میں توسیع

 
0
124

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیسز میں عدالتوں نے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
شوگر مل کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور پیش ہوئے۔
عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ 14 روز تک کیا کرتے رہے، تفتیش مکمل کرنے کیلئے کتنے روز چاہئیں؟ ایسا نہ ہو کہ آپ کیخلاف کارروائی کرنا پڑ جائے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے دو ہفتوں کا وقت مانگ لیا، عدالت نے انتباہ کیا کہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔
عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔
دوسری جانب سلیمان شہباز احتساب عدالت لاہورمیں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرنے کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔