تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کاروائی،2ایم پی ایز کو نوٹس جاری

 
0
125

تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کاروائی ،ا عتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے دو اراکین کو شو کاز نوٹسز جاری ،نوٹس مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو بھیجے گئے ہیں ،دونوں اراکین کو ذاتی حیثیت میں پارٹی چیئر مین عمران خان کے روبرو طلب کیا گیا ہے،نوٹس میں دونوں اراکین کے خلاف تحت آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی کا عندیہ، نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا ،پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہی کو ووٹ دینے کا کہا گیا تھا، و اضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا، ا کین 14 جنوری بروز ہفتہ ذاتی سنوائی کیلئے پارٹی چئیرمین کے روبرو حاضر ہوں۔