طارق جمیل کے اکاونٹس سیل ہونے کی خبریں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا

 
0
162

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے کہا ہے کہ والد کے اکاونٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاونٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں ۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر طارق جمیل سے متعلق 49 ارب چھپانے کے الزام میں ان کے اکاونٹس منجمد ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے آمدن اور اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعوی تھا ایف آئی اے نے مولانا طارق جمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاونٹس منجمد کرلیے ہیں جس پر اب ان کے صاحبزادے یوسف جمیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یوسف جمیل نے لکھا کہ کل سے مولانا طارق جمیل کے اکاونٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل پر گردش کر رہی ہیں اور کہا گیا کہ ان اکاونٹس میں اربوں روپے ہیں، اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے، خدارا کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بھی برا عمل ہے۔
واضح رہے کہ یوسف جمیل کی ٹوئٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشیل انسٹاگرام پیچ کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔