الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

 
0
69

مالیاتی گوشوارے جمع کرانے الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے۔
معطل271 اراکین پارلیمان میں سے 25 اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گی، الیکشن کمیشن نے مالیاتی گوشوارے جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بحال ہونے والے اراکین میں قومی اسمبلی کے 21 اور سینیٹ کے 4ارکان شامل ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف،اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض ،چیئرمین پی اے سی نورعالم خان ،شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ ،رضا ربانی کھر، شاہدرہ رحمانی اور سید باسط احمد کی رکنیت بحال ہوگئی۔
اس کے علاوہ سینیٹراحمد خان اورسینیٹرانوارالحق کاکڑکی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز مقررہ وقت گزرنے کیباوجود مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 271 اراکین قومی اسمبلی ، سینیٹر اورصوبائی اسمبلی اراکین کی رکنیت معطل کردی،جس کی وجہ سے معطل ممبران اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے اس کے ساتھ ساتھ اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے ۔