پولیو کے خاتمے کی جدوجہد مشکل ترین حالات میں جاری ہے،مریم اورنگزیب

 
0
114

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیو کے مہلک مرض کے خاتمے کی جدوجہد مشکل ترین حالات میں جاری ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پولیو ٹیم کے ایک رکن کی وڈیو شیئر کی جس میں وہ شدید برفانی علاقے میں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وڈیو پاکستان کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔ قابل فخر ان ورکرز کو ہمارا سلام جو دہشت گردی اور سخت موسموں کا مقابلہ کرکے ہمارے بچوں کی صحت کی جنگ لڑتے ہیں، ان کا پاکستان کی آنے والی نسلوں پر احسان ہے۔