چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ کا سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

 
0
63

ٹائمز انٹرنیشنل نیوز سروس (ٹی این ایس)

اڈیالہ جیل آمد پر جیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا

چیف جسٹس کے دورے کے موقع پر سپیشل سیکرٹری(ہوم) پنجاب فضل الرحمان،ائی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد ،رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان عشرت حسین،جسٹس ریٹائرڈ صغیر احمد قادری بھی موجود رہے

دورے کے موقع پر چیئرپرسن نیشل کمیشن فار ہیومن رائٹس رابعہ جویری اغا،ممبر انسیپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ کامران بشارت مفتی ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن سعیداللہ گوندل ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اڈیالہ جیل دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد طاہر محمود خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ راولپنڈی عطا ربانی، سیکرٹری لاء کمیشن رفعت انعام بٹ،چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ،سی پی او راولپنڈی سید شہزاد بخاری ،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور چیئرپرسن وومن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد شاہینہ خان سمیت اہم شخصیات موجود رہیں

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان معزز ججز اور شرکاء کو پنجاب بھر بلخصوص اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے اقدامات اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی

دورے پر آئے ججز نے خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ،جیل پی سی او اور حوالاتی اور قیدی بیرکوں کا دورہ کیا

چیف جسٹس اور جسٹس اطہر من اللہ نے اسیران کے رہن سہن،خوراک کی سہولیات، موسمی ضروریات،طبی سہولیات،کھیل و تفریح کے انتظامات،مفت قانونی امداد،تعلیمی سرگرمیوں، ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز، اسیران کے کیسسز اور اپیلوں سے متعلق معلومات حاصل کیں

معزز ججز نے موقع پر موجود عدلیہ اور جیل انتظامیہ کو سہولیات کی فراہمی میں تسلسل اور مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ نے خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ میں اسیران کیلئے فنی تعلیمی مرکز کا دورہ کیا اور گرم کپڑے اور اشیاء ضروریہ پر مشتمل گفٹ تقسیم کیئے

چیف جسٹس سمیت ججز نے چیئرپرسن نیشل کمیشن فار ہیومن رائٹس رابعہ جویری آغا کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور اسیران کو انسانی حقوق کی آگاہی کیلئے اقدامات اور جیل اسٹاف کی ٹریننگ پر زور دیا

انہوں نے چیئرپرسن وومن ایڈ ٹرسٹ شاہینہ خان اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر کی جیل اسیران کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی

دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے ضلع اسلام آباد سے متعلقہ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 11 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے جنہیں فوری طور پر رہا کر دیا گیا

آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کو سہولیات کی بروقت فراہمی پر ڈی آئی جی اور سپریڈینٹ سینٹرل جیل راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہا

جیل پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان

جیل پولیس اور عملے کی ٹریننگ کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملکر اقدامات کیئے جائیں گے۔ائی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان

جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کے باوجود جیل پولیس اور عملہ
بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے۔ ملک مبشر احمد خان آئی جی جیل خانہ جات پنجاب