شاہد خاقان عباسی کا نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

 
0
137

اسلام آباد: ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت میں معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی دوران سماعت شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے عدالت کے سامنے ہو کر موقف اختیار کیا احتساب عدالت میں بریت کی درخواست کل زیر التوا ہے ۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پھر تو آپ کی یہاں کی درخواست غیر موثر ہو گی اس بنیاد پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست نمٹا دی