ن لیگ اور پی پی فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن سے مکمل رپورٹ طلب

 
0
54

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کی سکروٹنی اور کیس کا جلد فیصلہ کرنے سے متعلق فرخ حبیب کی درخواست میں الیکشن کمیشن سے مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمائمہ انور خان،ڈی جی لا الیکشن کمیشن اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے ۔ درخواست گزار وکیل نے کہاکہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے معاملات میں مصروف تھے تو ریکارڈ جمع کرنے کے لئے وقت چاہیے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات تو آپ سے ہو نہیں رہے پھر کیا مصروفیات ہیں؟، جس پر ڈی جی لا نے کہاکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات بھی کرا رہے ہیں مگر اسلام آباد کے تین قومی اسمبلی کے حلقے خالی ہوگئے ۔
عدالت نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری تو ہوگئی اب باقیوں کی کیوں نہیں ہورہی ۔ عدالت نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو مکمل رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئیکیس کی سماعت 7 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔