صدر مملکت کا ڈاکٹر رتھ فاو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

 
0
33277

اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین نے ڈاکٹر رتھ فاو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے ڈاکٹر رتھ فاو کی خدما ت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رتھ نے جزام کے خاتمے کے  لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ نے انسانیت کی فلاح کے لیے اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان کو اپنا وطن بنایا۔ پاکستانی قوم اس عظیم خدمت کے لیے ڈاکٹر رتھ فاوکی خدما ت کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ کی قائم کردہ خدمت  کی عظیم روایت کو برقرار رکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاو کے ہاتھوں شفایاب ہونے والے لاکھوں مریض ان کی ابدی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔