صوابی میں پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی 2 دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا

 
0
148

صوابی کے نواحی علاقے ہنڈ میں دو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی خود کو گرنیڈ سے اڑا لیا، جب کہ ایک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ پولیس نے کارروائی کی۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، اور دو دہشت گردوں نے خود کو گرنیڈ سیاڑا لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اور اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔